منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کا بجٹ مسترد کر دیا، احتجاج کا اعلان

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ق) نے بھی پنجاب کابجٹ مستردکرتے ہوئے احتجاج کرنے کااعلان کردیا،چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے مجموعی طور پر آٹھواں بجٹ پیش کیا مگر بجٹ ان کی ناکامیوں کی داستان پیش کر رہا ہے۔ شہباز حکومت نے پچھلے سال ترقیاتی بجٹ کے لئے 345 ارب کا اعلان کیا مگر جاری صرف 195 ارب کئے۔ اب تک لاہور میٹرو بس کو 24 ارب کی سبسٹڈی دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 ارب کا سرپلس صوبہ چھوڑا تھا مگر اس بجٹ میں اب 100 ارب صرف سود کی ادائیگی کے لئے رکھا گیا ہے۔ ریونیو ہدف بھی اٹھانوے ارب کے برعکس صرف 47 ارب اکھٹا ہو سکا۔ ریسیکیو 1122 جسے ادارے کو بجٹ میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے لوگوں کو رہائشی سہولتیں دینے کی بجائے پانچ نئی جیلوں کا اعلان کر دیا ہے جہاں پر رہائش اور کھانا مفت دینے کا کہا گیا ہے۔ پرویز الہیٰ نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کی بجائے ایک ہی فیز میں فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…