چین نے پاکستان سے منہ موڑ لیا سی پیک پر مزید سرمایہ کاری روک دی

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے پاکستان سے منہ موڑ لیا ، سی پیک پر مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔ پاکستان نے چین کو منانے کی کوشش کی لیکن چین کو راضی کرنے کے کے لیے پاکستان اسٹیل مل خرید نے کی پیشکش بھی کام نہیں آئی۔ عمران خان کی

حکومت کی نااہلی اور امریکہ کی طرف جھکاؤنے چینی حکام کو مایوس کردیا ہے جس کے بعد اب چین نے سی پیک میں مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔بیجنگ میں ہونے والے پیک اتھارٹی جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ کسی نئے منصوبے سے متعلق کوئی منظوری نہیں دی گئی ۔ پاکستانی حکام ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کی کوشش میں لگے رہے لیکن چین کی جانب سے مسلسل سرد مہری کا مظاہر دیکھنے کو ملا ۔ فنانشل اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق چین موجودہ پاکستان حکومت سے انتہائی محتاط ہے اور پہلے پراجیکٹس پر عمل درآمد ہوتا دیکھنا چاہتا ہے ۔ چینی ماہرین کے مطابق عمران خان کی حکومت کے پاس موجود پراجیکٹس پر کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سوا سال کی کوششوں کے باوجود معاشی استحکام دیکھنے کو نہیں ملا اس وجہ سے موجود پراجیکٹس پر کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی یہی وجہ چین کی خفت کا سبب بنا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…