جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایان علی کی اڈیالہ جیل میں کتاب کے 70 صفحات مکمل ، نام ” اسیرصیاد “ تجویز

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) خربرو ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں اپنی کتاب کے 70 صفحات مکمل کر لئے اور کتاب کا نام ” اسیرصیاد “ تجویز کیا گیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل سے عدالت لانے والی پولیس وین کو اپنی زندگی کی اہم گاڑی قرار دیتے ہوئے ایان علی نے حکومت سے پولیس وین کی خریداری کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ آن لائن کو ایان علی کی جیل میں اپنی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کے صفحات حاصل ہوئے ہیں جس میں ماڈل ایان علی نے اپنی جیل کی زندگی ، عدالتوں میں پیشی ، جیلر ، خواتین قیدیوں ، حوالاتیوں ، پولیس اہلکاروں کے رویے ، کپڑوں کی خریداری ، میک اپ کرانے سمیت تمام معاملات پر تفصیلات درج کی ہیں کتاب کی ابتداءمیں اہم ترین تصنیف کا عنوان بھی منتخب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں 5 مختلف نام دیئے گئے ہیں مگر ” اسیر صیاد “ کے نام پر سرخ مارکر سے ہائی لائٹ بھی کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ لکھی جانے والی کتاب کے تاحال 70 صفحات مکمل کر لئے گئے ہیں کتاب کے صفحہ نمبر 19 پر اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ خربرو ماڈل جب پولیس وین میں عدالتوں میں آتی جاتی ہیں وہ پولیس وین ذاتی طور پر خریدنے اور اسے ایک یادگار کے طو رپر گھر کے اندر رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے خوبرو ماڈل چاہتی ہں کہ حکومت یہ گاڑی ان کو قیمتاً فروخت کر دیے اور وہ اسے تاریخی حیثیت دے کر اس میں اپنی زندگی کے اہم ترین دن جیل میں گزارنے بارے دیگر اشیاء بھی اس گاڑی میں رکھ سکیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ پولیس وین کی خریداری کی خواہش کا نہ صرف اظہار کیا گیا ہے بلکہ اس گاڑی کی دو تصاویر بھی کتاب کے صفحہ نمبر 20 اور 21 پر دی گئی ہیں جس میں ایک بار ماڈل ایان علی گاڑی سے اترتے اور ایک جگہ گاڑی میں چڑھتے دکھایا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کی لکھی جانے والی کتاب کے بعض صفحات تکمیل کے بعد سلوشن ٹیپ کے ذریعے وقتی طور پر ایک دوسرے سے جوڑ دیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کتاب میں 19 پولیس حکام ، جیل کی بعض معروف شخصیات اور جیل سے باہر کی زندگی بارے بھی دو ابواب شامل کئے گئے ہیں ۔ کتاب کے 21 ابواب رکھے گئے ہیں جس میں تاحال 4 ابواب مکمل ہوئے ہیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…