بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دنیاکے معمرترین جوڑے نے شادی کرلی

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک )کہتے ہیں کہ عمر زیادہ ہے تو کیا ہوا دل جوان ہونا چاہیئے اس کی مثال برطانیہ میں سامنے آئی جہاں 103 سالہ بزرگ 91 سالہ خاتون کو بیاہ کر گھر لے آئے اوریوں دونوں نے دنیا معمرترین نوبیاہتا جوڑے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
جنوبی برطانیہ کے قصبے ایسٹ بورن کے رہائشی دلہا جارج کربے اوردلہن ڈورین لک کی شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی اس موقع پردلہا اوردلہن دونوں کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی۔ دلہن نے سفید لباس زیب تن کررکھا تھا جس پرنیلے پھولوں کی چھپائی کی گئی تھی جب کہ دلہا جارج جو کہ سابق باکسر ہیں وہ سوٹ اورٹائی میں ملبوس وہیل چیئرپر براجمان تھے۔ شادی کی تقریب کے موقع پر 91 سالہ دلہن کا کہنا تھا کہ انہیں اتنی تاخیر سے شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں اس سے قبل ہم دونوں نے شادی کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی کی عمر ملاکر 194 سال بنتی ہے یوں اس برطانوی جوڑے نے دنیا کے عمررسیدہ جوڑے کااعزاز حاصل کرلیا ہے اس سے قبل یہ اعزاز فرانس کے ایک جوڑے کے پاس تھا جن کی کل عمر 191 سال بنتی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…