لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی۔ لیگی ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے بیان حلفی میں پچیس کروڑ روپے مالیت تمام جائیداد نوازشریف کے نام کرنے کا اعلان کیاہے ۔بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ مرزا محمد جاوید حکومت
سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نوازشریف کی ضمانت کیلئے تمام پراپرٹی مالیت25کروڑ روپے حکومت کی تحویل میں دیتاہوں، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔ نوازشریف جب تک واپس نہیں آئیں گے وہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے۔