کراچی(این این آئی) ایک ماہ میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سیمنٹ مینو فیکچررز کے مطابق اکتوبر میں تقربیا 50 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا۔ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقوم کا جاری ہونا اور سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اس کی فروخت پر نظر آنے لگے، اکتوبر میں سیمنٹ کی فروخت 9 فیصد اضافے سے تقریبا 50 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو ایک ماہ میں سب
سے زیادہ سیمنٹ فروخت کا ریکارڈ ہے۔اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات 28 فیصد اضافے سے 7لاکھ 88 ہزار ٹن رہی، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی کھپت ساڑھے 4 فیصد اضافے سے 1کروڑ 61لاکھ ٹن رہی۔چار ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 33 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 4 فیصد اضافے سے 28 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔