پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے ائیرپورٹ پربوائے فرینڈ کی گودمیں بیٹھی خاتون پرعملے کی تنقید

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کینبرا(این این آئی)ایک خاتون نے آسٹریلین فضائی کمپنی کے عملے پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں اور جاکر بیٹھے۔برطانوی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ سارہ ناتھن 3 نومبر کو سڈنی سے میلبورن جارہی تھیں اور ایئرپورٹ پر ٹائیگر ائیر نامی فضائی کمپنی کی پرواز کا انتظار کررہی تھی۔خاتون نے ٹوئٹر پر مختلف پیغامات میں دعویٰ کیا کہ وہ اور ان کا بوائے فرینڈ ائیرپورٹ لائونج میں

بیٹھے ہوئے تھے جب ایک اور فضائی کمپنی جیٹ اسٹار کے عملے کا ایک فرد ان کی جانب آیا۔خاتون کے بقول وہ بوائے فرینڈ کے گھٹنے پر بیٹھی ہوئی تھی اور باتیں کررہی تھی جب فضائی کمپنی کے عملے کی ایک خاتون نے مداخلت کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ کسی الگ نشست پر جاکر بیٹھو کیونکہ یہاں بچے دیکھ رہے ہیں۔کچھ منٹ بعد جیٹ اسٹار سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیم لیڈر کے ساتھ واپس لوٹی اور پھر کسی اور جگہ بیٹھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تم اپنی حرکتوں سے والدین کا عدم احترام کررہی ہو ، مجھے تو لگتا ہے کہ اس لباس میں تم پرواز پر سوار بھی نہیں ہوسکتی، جبکہ بورڈنگ گیٹ پر بھی تم ایسے انداز میں نہیں بیٹھے سکتے۔سارہ ناتھن سری لنکن نڑاد ہے اور ان کے بقول اس درخواست میں نسلی تعصب چھپا ہوا تھا ‘میں نے دیکھا کہ میرے سامنے ایک خاتون بہت مختصر لباس میں بیٹھی ہوئی تھی جس کو کچھ نہیں کہا گیا۔جب سارہ کی جانب سے آن لائن جیٹ اسٹار کے کسٹمر کیئر کو شکایت درج کرتے ہوئے اپنے لباس کی تصویر ارسال کی تو ان کو جواب ملاکہ میں نے تصویر کو دیکھا ہے اور میرے خیال میں تم بہت خوبصورت ہو، تمہارا بوائے فرینڈ بہت خوش قسمت ہے، مگر مجھے نہیں لگتا کہ بوائے فرینڈ کے گھٹنے پر بیٹھنا ٹھیک ہے جبکہ نشستیں دستیاب تھیں، میرا ماننا ہے کہ ہمارا عملہ دیگر مسافروں کا تحفظ کررہیا تھا کیونکہ آپ لوگ ایک عوامی مقام پر تھے۔فضائی کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق

سڈنی کے عملے نے ان الزامات کی تردید کی، مگر ہم ائیرپورٹ ٹیم سے بات کرکے واقعے کو بہتر طریقے سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ہم کسی قسم کا امتیاز برداشت نہیں کرسکتے، ہم سارہ سے اپنے آن لائن کسٹمر سروس نمائندے کے رویے پر معذرت کرتے ہیں جو کہ ہمارے معیار کے مطابق نہیں تھا۔31 سالہ ہیریٹ

اوسبورن اسپین کے شہر مالاگا سے لندن کا سفر کررہی تھیں اور ان کے لباس پر مسافروں کے اعتراضات کے بعد جب فضائی عملے نے لباس بدلنے کو کہا۔برطانیہ کی سب سے بڑی بجٹ ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون نے ایسا لباس پہن رکھا تھا جس سے جسم ظاہر ہورہا تھا اور مسافروں کے اعتراض کے بعد ہیریٹ کو اضافی قمیض پہننے کے لیے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…