اسلام آباد(نیوزڈیسک )تلوار بازی میں مہارت ہر کسی کے بس کی بات نہیں، یہی وجہ ہے کہ اس فن کے لیے کافی مشقت اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جاپان کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہر تلوار باز ایساو ماچی کا مقابلہ کسی انسانی کھلاڑی کے بجائے ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ سے ہوا، جس میں بازی دونوں ہی لے گئے۔ تلوار بازی کے ماہر ماسٹر نے ہاتھ میں تلوار تھام کر ایک ہی وار میں گلاب کے نازک پھول سے لے کر سخت لکڑی تک کے ایک ہی وار میں کئی ٹکڑے کر دئیے، جبکہ دوسری جانب روبوٹ نے بھی انھیں نشانو ں پر ہاتھ صاف کیا۔ انسان اور مشین کی اس تلوار بازی کو کیمرے کی ا?نکھیں میں محفوظ کر کے سلو موشن میں بھی دیکھا گیا، جسے کے بعد اگر یہ کہا جائے، تو غلط نہیں ہوگا کہ دونوں نے ہی مہارت میں میدان مار لیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں