اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نمازِ فجر کے وقت آزادی مارچ سے کچھ رضاکاروں کو گرفتار کیا گیا۔اگر حکومت نے انہیں رہا نہ کیا گیا تو ان کے ساتھ معاہدہ توڑ دیا جائے گا۔آزادی مارچ میں متنازع پرچموں کے حوالے سر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کاہ کہ وہ 9 اتحادی جماعتوں کے علاوہ کسی پرچم کے ذمہ دار نہیں اور نہ کوئی اور پرچم دیکھا ہے۔وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو کیا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دو دن بعد
کیا کرنا ہے یہ فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا اب تک ہماری طرف سے معاہدے کی کوئی خلاف وزری نہیں کی گئی تاہم حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جیل بھرو تحریک اور اجتماعی استعفوں کا آپشن موجود ہے،اس کے علاوہ پورے ملک کو لاک ڈان کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس متعلق حتمی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے مستعفی ہونے کے بعد رہبر کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔