کراچی (این این آئی)رحیم یار خان میں ٹرین کو پیش آنے والے المناک حادثے کی وجہ ریلوے پولیس کی عدم موجودگی بھی ہو سکتی ہے، بتایا جاتا ہے کہ قومی ادارے کے کراچی سمیت آٹھوں ڈویژنوں کی ریلوے پولیس کو آزادی مارچ کی سیکورٹی کے لیے اسلام آباد طلب کیا گیا تھا ہزاروں اہلکار
مارچ کی ڈیوٹی کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں اسی وجہ سے ٹرینوں میں ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی کمی ہے۔ چیکنگ کے دوران سلنڈر نہ روکنے کی وجہ سے تیزگام میں سلنڈر لے جائے گئے، ریلوے پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے تو بہتر طور پر مسافروں کی چیکنگ کی جاسکتی تھی۔