پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

خواتین اینکر سے امتیازی سلوک ! جے یو آئی (ف) نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری مولانا غفور حیدری نے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا خیال رکھیں ، حکومتی لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں مولانا کے ساتھ پانچ ہزار لوگ ہیں ، انتظامیہ کے لوگ آزادی مارچ کو دکھیں کتنے لوگ آئے ہیں ،یہ اجتماع پوری قوم کی نمائندگی کر رہا ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہیں،مختلف جماعتوں کے کارکن بھی آزادی مارچ میں شامل ہیں۔ انہوکںنے کہاکہ تمام کارکنوں کو کہتا ہوں وہ خواتین کا احترام کریں،میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بھی بہت خیال رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ رش ہونے کی وجہ سے ہمارے انتظامات ناکافی ہیں،ہم نے ڈی چوک کا انتخاب کیا تھا تاہم عدالت عالیہ کا فیصلہ آڑے آ گیاہم نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ سو ایکڑ کا علاقہ ناکافی ہے،حکومتی پراپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ مولانا کے ساتھ 5 ہزار لوگ بھی نہیں۔ انہوکںنے کہاکہ میں انتظامیہ کو کہتا ہوں کہ وہ آزادی مارچ کو دیکھنے آئیں کہ کتنے لوگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ایک بڑے قافلے کو پولیس نے روکا ہے، انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے،انتظامیہ کو کہتا ہوں کہ کارکنوں کے لئے راستے کھول دئیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران کو یاد دلانا چاہتا کہ ان کے ساتھ 5 ہزار لوگ بھی نہیں تھے،عمران اگر پورا پاکستان دیکھنا چاہتا ہے تو دیکھے خیبر سے کراچی تک کے لوگ آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کے نمائندے یہاں موجود ہیں،یہ اجتماع پوری قوم کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری بھی احتجاج اور ہڑتال پر ہے، تاجر مطمئن نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ہمارے دباؤ کی وجہ سے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کئے،ڈاکٹر، اساتذہ ،تاجر اور ہر پیشے کے لوگ اس حکومت سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…