لاہور( این این آئی)حکومت کے دعوئوں کے باوجود اوپن مارکیٹوں میں دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیر دیں ، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ،مصالحہ جات خریدنا خواب بن گیا ۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو کچا چھلکا کی قیمت 50روپے فی کلو مقرر کی گئی
تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کی 70روپے تک فروخت ہوئی ،آلوشوگر فری 38روپے کی بجائے 45روپے،آلوسٹو 21روپے کی بجائے 50روپے،پیاز 60روپے کی بجائے80روپے،لہسن دیسی 235کی بجائے 250سے270روپے،لہسن چائنہ 240کی بجائے 260روپے،ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 400روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 450روپے تک وصول کی گئی ،بینگن36روپے کی بجائے 50روپے،لہسن ہرنائی 200کی بجائے230روپے،کریلے69کی بجائے80روپے،پالک30کی بجائے35سے40روپے،ٹینڈے دیسی 58کی بجائے70روپے،لیموںدیسی103کی بجائے 120روپے،لیموںچائنہ 63کی بجائے70روپے،میتھی63کی بجائے70روپے،بند گوبھی58کی بجائے65سے 70روپے، پھول گھوبھی 64کی بجائے90سے 100روپے،گھیاکدو57کی بجائے 65روپے،شلجم50کی بجائے60روپے،شملہمارچ182کی بجائے200روپے،اروی82کی بجائے100روپے،بھنڈی 74کی بجائے90سے100روپے،پھلیاں82کی بجائے90سے 95روپے ،سبز مرچ 190کی بجائے 200روپے،مٹرکاسرکاری نرخ جاری نہیں کیا گیاتاہم اوپن مارکیٹ میں مٹر250روپے فی کلواور مونگرے96کی بجائے100سے110روپے فی کلوفروخت ہوتے رہے۔