اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پر دھرنا دینے والے بیسک ایجو کیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ پر رات گئے دھاوا بول دیا ،متعدد اساتذہ جن میں خواتین بھی شامل ہیں ،کو گرفتار کرکے شہر مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ،کاروائی کے دوران کئی ٹیچرز زخمی بھی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ کا ڈی چوک میں دھرنے پر وفاقی پولیس کی بھاری نفری نے سوئے ہوئے اساتذہ پر ہلہ بول دیا،پولیس نے
اساتذہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق رات کے اندھیرے میں سٹریٹ لائٹس بند کر کے آپریشن کیا گیا،آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری شریک تھی ، ڈی چوک سے گرفتار اساتزہ کو اسلام آباد کے مختلف پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کاروائی کے دوران متعدد خواتین اساتذہ زخمی بھی ہوئیں ۔دوسری جانب صدر ٹیچرز یونین مظہر حسین نے ہم ،بہت جلد ہم نیشنل پریس کلب میں اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔