بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اور کوئی راستہ باقی نہیں رہا، نوازشریف کو بیرون ملک کب بھیجا جارہاہے؟اہم عہدوں پر فائز 2حکومتی شخصیات نے تصدیق کردی،چونکادینے والے انکشافات‎

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کے معاملے پر معروف صحافی کامران خان نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ”انتہائی کلیدی عہدوں پر فائز دو حکومتی شخصیات نے مجھے کنفرم کیا کہ نواز شریف کی صحت تشویشناک ہے اگلے 24 گھنٹوں میں اگر پلیٹ لیٹس خود بننا شروع نہ ہوئے اور مرض بھی ڈائیگنوز نہ ہوا تو نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا جائے گا،

وزیراعظم کو بتایا گیا ہے حکومت اس ایشو پر تساہل نہ برتے۔“ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سروسز ہسپتال میں ایک مرتبہ پھر طبیعت بگڑ گئی ہے ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ 7 ہزار پر پہنچ گئی ہے، میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے، میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ایک سینئر ڈاکٹر کو اسلام آباد سے طلب کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کے خون کا سیمپل لیا گیا، جس میں سے ایک شخص کا خون میاں نواز شریف سے میچ کر گیا ہے، اس شخص کے خون سے سفید خلیے علیحدہ کئے جائیں گے اور پھریہ پلیٹ لیٹس مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو منتقل کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف کا جسم پلیٹ لیٹس نہیں بنا رہا اور ڈاکٹر بھی مرض کی تشخیص نہیں کر پائے، کل تک مرض کا پتہ چلنا یا پلیٹ لیٹس کا بننا ضروری ہے ورنہ وزیراعظم عمران خان کو میاں نواز شریف کوعلاج کے لیے بیرون ملک جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرنا ہوگا، دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد نے معروف صحافی کامران خان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تک مرض کی تشخیص ہو جائے گی مزید کہا کہ میاں نواز شریف بھی علاج کے حوالے سے مطمئن ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا جہاز بالکل تیار ہے جیسے اور جہاں سے بھی کسی ڈاکٹر کو بلانے کی ضرورت پڑی تو دیر نہیں کی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو کل پلیٹ لیٹس کے پانچ میگا یونٹ لگے تھے، میاں نواز شریف کو دانتوں میں توٹھ برش کرنے سے معمولی سی بلیڈنگ ہوئی تھی، پروگرام میں ڈاکٹر انوارالحق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ لوپرین کھانے کی وجہ سے پلیٹس لیٹ کم ہوئے ایسی کوئی وجہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں برین ہیمرج نہ ہو جائے، ایک دم سے بلیڈ ہونا یہ بہت خطرے کی علامت ہے۔ معروف تجزیہ کار کامران خان نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو وزیراعظم عمران خان میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجنے پر مجبور ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…