جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

 آزادی مارچ کو روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین اور کارکنان بھی میدان میں آگئے،جوڈو کراٹے کی پریکٹس،بڑے تصادم کا خدشہ بڑھ گیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) آزادی مارچ کو روکنے کے لیے تحریک انصاف کے اراکین اور کارکنان بھی میدان میں آگئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء   و رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اسی حوالے سے جوڈو کراٹے کی پریکٹس کی اور کارکنان کی تیاری کا جائزہ بھی لیا

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی نے نوجوانوں اور ساتھیوں کے ساتھ خطرناک جوڈو کراٹے کی مشقیں بھی کیں راجہ اظہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں  ساتھیوں کے ہمراہ جوڈو کراٹے سے مولانا فضل الرحمان کی فورس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مولانا کی فورس کو جواب دینا ضروری ہے ہم مسلح نہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کی فورس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ مشقیں سیلف ڈیفنس کے لیے کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمن سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے مولانا صاحب پیسوں کے لیے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی والے ابو بچانے کے لیے مولانا کو استعمال کر رہے ہیں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ نکال کروہ شرمندہ ہونگے اس مارچ میں مدرسوں کے بچوں کو ورغلا کر لائیں گے تو یہ ان کی بہت بڑی ناکامی ہوگی ملک کا پیسہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے جواب دینا ہوگا چاہے کتنے مارچ کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…