جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی وی حملہ کیس ،انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ دور ان سماعت جج راجہ جواد عباس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرانے دھرنا کیسز نمٹنے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے،

ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف ججز میں اور شارخ ارجمند صاحب ہونے والے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے ملزم کارکنان کے وکیل بالآخر کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے ، وکیل احسن سیال نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محازوں پر نقصان ہو رہا ہے۔ وکیل نے کہاکہ ہمارے غریب کارکنان دور دراز سے آتے ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا۔ جج نے کہاکہ پی ٹی آئی اب حکومتی جماعت ہے لیکن اپنے موقف میں واضح نہیں لگ رہی۔ علیم خان کے وکیل پیش نہ ہوئے، عدالت نے پیش ہونے کے لئے ساڑھے گیارہ بجے تک کا وقت دیدیا۔ جج نے کہاکہ وکیل شاہد گوندل پیش ہوں ورنہ علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دونگا۔ وکیل شاہ محمود قریشی ، علی بخاری نے کہاکہ دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں عدالت اجازت دے تو دلائل دونگا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ وکیل علی بخاری نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مقدمے کے اخراج سے متعلق شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرونگا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…