جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب فیملی ڈاکٹر نہ بلانے پر ن لیگ نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہونے اور ان کے فیملی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ مریم نواز جن پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے

باوجود ان کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا ہوا ہے، چند روز قبل ان کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی،مریم نواز کی طبیعت خرابی کی اطلاع ملتے ہی ان کے بچوں سمیت دیگر اہل خانہ اور ان کے فیملی ڈاکٹر عدنان پریشانی میں کوٹ لکھپت جیل پہنچے تاکہ ان کی خیریت دریافت کی جاسکے تاکہ ڈاکٹر عدنان ان کا فوری طبی معائنہ کریں ان کے پہنچنے سے پہلے سے وہاں پر جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا چیک اپ کرنے جیل آئی ہوئی تھی۔جیل حکام نے مریم نواز سے ملاقات کی اجازت ان کے اہل خانہ کو دے دی مگر ان کے فیملی ڈاکٹر عدنان کو ان کو چیک اپ کرنے کی اجازت نہ دی۔جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے جب ا ن کے اہل خانہ نے پوچھا کہ مریم نواز کو چیک اپ کرنے کے بعد ان کو کیا مرض لاحق ہے تو انہوں نے ان کی طبیعت کے متعلق کوئی آگاہی نہ دی ۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جیل حکام اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کے غیر سنجیدہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جیل حکام کو پابند کیا جائے کہ مریم نواز کے چیک اپ کیلئے ان کے فیملی ڈاکٹر عدنان کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ ان کا بہتر طریقے سے علاج ہوسکے ،اگر جیل میں  بہتر علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے سے ان کی جان کو کوئی خطرہ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب حکومت ہوگی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…