ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی آئل کمپنی آرامکو کا دسمبر یا جنوری میں آئی پی اوجاری کرنے کا فیصلہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو نے نومبر کے بجائے دسمبر یا جنوری میں انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او)جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرامکو تیسری سہ ماہی میں اپنے تازہ ترین سہ ماہی منافع کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی اپنے منافع کے ہدف تک پہنچنے کیلئے ہر وہ کام کرے گی جس کی وہ صلاحیت رکھتی ہے۔اپنی آنے والی پیش کشوں آرامکو 20 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔

سعودی آرمکو کے چیئرمین یاسر الرمیان نے دو دن قبل کہا تھا کہ کمپنی کے آئی پی او کا عن قریب اعلان کیا جائے گا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق ریاض آرمکو کے تقریبا 3 فیصد حصص کو ٹریڈ مارکیٹ میں مقامی سطح پر فروخت کرنا چاہتا ہے۔مقامی بینک کے عہدیداروں نے بتایا کہ حصص کی داخلی مانگ مضبوط ہے، سعودی بینکوں سے توقع ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ قرض دیا جائے تاکہ وہ آرامکو کے حصص کو فنڈ دے سکیں،بینک انفرادی سرمایہ کاروں کو مالی اعانت فراہم کرنے کیلئے بھی لیکویڈیٹی تیار کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…