پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
MIAN TARIQ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ٹیم نے کارروائی کے دوران ڈی ایس پی راو شفیع اللہ کا قاتل اور جگر جلال کا اغوا کار گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کانٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ

انویسٹی گیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی را ؤشفیع اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزم عبد الواحد کو گلستان جوہرکے شاپنگ مال سے گرفتار کیا گیا، ملزم پر دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالواحد نے ساتھیوں سمیت سندھ کے مشہور لوک فنکار جگر جلال کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا تھا اور انہیں شکار پور میں کچے کے علاقے لے گیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ جگر جلال کی بازیابی کے لیے پولیس پارٹی نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی تھی جس کے دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی راو شفیع شہید ہوگئے تھے۔انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم گرفتاری کے خوف سے بھاگ کر کراچی آگیا تھا، تاہم اب اس کی گرفتاری سے متعلق شکار پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ کے معروف فنکار جگر جلال بھائی، بھتیجے اور 2 شاگردوں کے ساتھ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں شادی کی ایک تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…