جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں ’’ٹارزن‘‘ کی بیوی کو بیٹے نے قتل کر دیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)1960 کی دہائی میں مشہور ہونے والی امریکی سیریز ’ٹارزن‘ کے اداکار رون ایلی کی اہلیہ کو ان کے بیٹے نے قتل کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ایک ہنگامی فون کال موصول ہوئی۔

جس کے بعد وہ رون ایلی کے گھر پہنچے جہاں انہیں 62 سالہ ویلیری لندین مردہ حالت میں ملیں۔پولیس کے مطابق ویلیری لندین کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد رون ایلی اور ویلیری لندین کے بیٹے 30 سالہ کیمرون ایلی کی تلاش شروع کی گئی جو گھر کے باہر ملا تاہم اس نے ہدایات ماننے سے انکار کیا جس پر اسے اہلکاروں نے گولیاں ماریں۔پولیس کا کہنا تھا کہ 62 سالہ لندین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تاہم 81 سالہ رون ایلی پر حملہ نہیں کیا گیا لیکن اہلکار احتیاطاً رون ایلی کو ہسپتال لے گئے۔کیلیفورنیا کے خبر رساں ادارے کے ٹی ایل کے مطابق کسی طبی مسئلے کی وجہ سے رون ایلی پولیس سے ٹھیک طرح بات نہیں کر پا رہے تھے۔ تاہم انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کے قتل میں خاندان کا ایک اور فرد شامل تھا۔رون ایلی کے ویلیری لندین سے تین بچے ہیں۔ وہ ماضی میں ’خوبصورتی کی ملکہ‘ مقابلے میں سرفہرست رہی ہیں۔ٹارزن سیریز میں رون ایلی نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتا ہے لیکن لوگوں سے بیزاری کے باعث وہ جنگل میں جا کر رہنے لگتا ہے اور جہاں وہ شکاریوں اور دوسرے برے لوگوں سے لڑتا ہے۔ایک امریکی اخبار شارلٹ ابزرور کے مطابق رون ایلی نے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹیلی ویڑن اور فلموں کے کیریئر سے لمبی چھٹی لی تھی۔حال ہی میں انہوں نے 2014 کی فلم ’ایکسپکٹنگ آمش‘ میں کام کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…