جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یاسر حسین کا اقرا عزیزکو گود میں اٹھا کر تصویر لینا مہنگا پڑگیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میامی(این این آئی) اداکار یاسر حسین کی اپنی منگیتر اقرا عزیز کو گود میں اٹھانے کی تصویر سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔اداکار یاسر حسین اور ان کی منگیتر اقرا عزیز ان دنوں میامی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اپنے خوبصورت لمحات کی

تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔ دونوں کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کو گود میں اٹھایا ہوا ہے، اس پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین دونوں کو پاکستانی معاشرے میں رائج روایات کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔محمد رشید نامی صارف نے یاسر اور اقرا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا آپ دونوں کس طرح کے کلچر کی تشہیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ ہمارے معاشرے اور مذہب میں بغیر شادی کے اس طرح ایک ساتھ وقت گزارنے کی بالکل اجازت نہیں، خدا ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔کچھ لوگوں نے دونوں کو باپ اور بیٹی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے باپ اور بیٹی میامی میں چھٹیوں کا لطف لے رہے ہوں۔ کوثر نامی خاتون نے کہا شکر ہے میں نے اپنے بچوں کو اس طرح کی بے غیرتی سکھاتے ہوئے بڑا نہیں کیا۔واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین نے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے سب کے سامنے بوسے لیے تھے جس پر دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…