اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا بیان اشتعال انگیزانہ ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف، انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع نے ہریانہ میں انتخابی ریلی میں اشتعال انگیزانہ بیانات دیئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف، انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں ایک خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں بارے منفی بیانات کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ بھارت پہلے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرے۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاد دہشت گردی کو سپانسر کرنا بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی بی جے پی اقتدار میں آئی پاکستان مخالف سوچ کو ہوادی گئی۔ ترجمان نے کہاکہ بی جے پی الیکشن کیلئے کوئیاور نعرہ اور جواز ڈھونڈے۔