لاہور(این این ائی) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے کراچی میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریلز کے موضوعات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا ڈرامہ تو ہمسایہ ملک میںبھی پیش کیا جاتا ہے ،صرف گلیمر کو پروموٹ کرنے کی بجائے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ بھی سر انجام دیا جائے ۔ عینی طاہرہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریلز کے موضوعات کی بالکل
سمجھ نہیں آتی کہ اس میں ناظرین کو کیا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ہر ڈرامے میں ہیرو کا ہر دوسری خاتون کے ساتھ افیئر دکھا دینا قابل ستائس نہیں ، ہمیں ڈراموں میں دکھائے جانے والے کرداروںکے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے ۔ہمیں اصلاح پر مبنی ڈرامہ پیش کرنا چاہیے اور فنکاروں کو بھی کردارنبھانے سے پہلے اس حوالے سے ضرور بات کرنی چاہیے ۔