کراچی (این این آئی)گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کیساتھ بنائے گئے گانے ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں جس پر اداکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا
اورپھر ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری کردی۔لائٹ انگل پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ’لیلا و لیلا‘ گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں 12 سالہ عروج نے خوبصورت آواز کیساتھ اپنے فن کا اظہار کیا۔ ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلیز کے روز ہی 2 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔