کراچی(این این آئی)اداکار سمیع خان نے فلم میں سرمنڈوانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔سمیع خان نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیا کہ کچھ عرصے سے ایک بات پر منصوبہ بندی جاری ہے کہ میں اسکرین کے سامنے بالکل عجیب کردار میں سامنے آجائوں اور ممکن بھی ہے کہ عنقریب ایسے تجربات ہو جائیں۔سمیع خان نے یہ خواہش کااظہار کرتے ہوئے
کہاکہ میں اسکرین پر سب کے سامنے سر منڈواؤں جوکہ میری زندگی کی انوکھی خواہش ہے اور اس ضمن میں اپنے ہدایتکار دوستوں سے بھی کہا تھا کہ ایسا کوئی فلم کا سین ہو جس میں شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر سر کے بال منڈوائے جائیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ فلم بھی اتنی ہی اچھی ہو اور بہترین پروڈکشن ہو تو اس کے لئے اداکار سمجھوتہ کرے۔