لاہور( این این آئی)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ،اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر نیا تجربہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اس لئے ہمیں اپنی ڈگر پر ہی چلنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہماری ثقافت اورتہذیب بہت خوبصورت ہے پھر ہم کیوں کسی کی طرف دیکھیں ۔ ٹی وی ڈرامہ
صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے معاشرے کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے ۔ انہوں نے نئے آنے والوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ۔میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔