ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد کی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے گئے پولیس کے تفتیشی افسران کو معطل کرنے کا انتباہ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی سرزنش

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا اور کہا ہے کہ تفتیش کی اگر یہ صورت حال رہی تو اسلام آباد کے تمام پولیس کے تفتیشی افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا جائیگا ۔ ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دور ان ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے قتل کے ملزم بچ جاتے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہاکہ تفتیش کی اگر یہ صورت حال رہی تو اسلام آباد کے تمام پولیس کے تفتیشی افسران کو معطل کرنے کا حکم دوں گا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اگر پولیس کا یہ وطیرہ رہا تو عوام کا اعتبار عدالت سے اٹھ جائے گا۔عدالت نے ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی کی سرزنش کی اور کہاکہ عدالت میں تفتیشی آفسر سوالات کا جواب نہیں دے سکتے۔ جسٹس عامر فاروق نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم کا کیا رول ہے، عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر جواب نہ دے سکا ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہ ہے اسلام آباد پولیس کی حالت۔ عدالت نے کہاکہ پولیس تفتیش کے معاملات کو درست کرے ، پولیس انگوٹھا نشان اور دیگر فورنزک کے طریقہ کار رائج کرے۔ملزم کی طرف سے حافظ صفیان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، حافظ صفیان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملزم ایف آئی آر میں نامزد ہے مگر رول کوئی نہیں ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لی۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…