منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بالا کوٹ میں پاک فوج سے شکست کے بعد بھارتی فضائیہ کی کمزوری بے نقاب مودی نے اپنی کونسی بدعنوانی چھپانے کی کوشش میں ملبہ فضائیہ کے سربراہ پر گرادیا؟

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بالاکوٹ میں پاک فوج کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے آگئیں۔ نریندر مودی نے رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی چھپانے کی کوشش میں ملبہ فضائیہ کے سربراہ پر گرادیا۔تفصیلات کے مطابق بالا کوٹ اور سرحدوں پر

پاک فوج کے ہاتھوں شکست سے دو چار بھارتی فضائیہ کی تکنیکی کمزوریوں کی نشاندہی کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے بالا کوٹ میں اپنی فوج کی ناکامی اور کمزوریوں کو رافیل طیاروں کی عدم موجودگی قرار دے دیا۔حقیقت میں مودی نے فرانس سے بھارتی تاجر امبانی کے ذریعے رافیل طیارے خریدے تھے لیکن اس میں کروڑوں ڈالرزکمیشن لیاگیاتھا۔بھارتی فوج کی کمزوری اور اپنے کرپشن چھپانے کیلئے مودی نے کہا تھاکہ کاش بالاکوٹ حملے کے وقت بھارتی فضائیہ کے پاس رافیل طیارے ہوتے۔رپورٹ کے مطابق مودی اور اس کے ساتھیوں نے جدید روسی لڑاکا طیاروں ایس یوتھرٹی کوکباڑہ قرار دے کر ٹھکانے لگادیاہے۔اب روس اور فرانس سے جدید لڑاکا طیارے خریدے جارہے ہیں۔اس میں بھی مودی نے کڑوں ڈالرز کا کمیشن کھایاہے۔بھارت کو دو روز قبل فرانس سے پہلا رافیل طیارہ ملاتو توہم پرست بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ نے اسے ناریل کے پانی سے دھویا اور ناریل بھی توڑے۔اب دیکھناہے کہ ماضی میں پاک فوج کے ہاتھوں شکست سے دو چار بھارتی فضائیہ جدید طیاروں کے ذریعے پاک فوج کیا مقابلہ کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…