اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیوں نہیں ہو پا رہا؟ حکومت کی کون سی سختی آڑے آ رہی ہے، احسن اقبال نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی میں مشاورت جاری ہے تاہم نوازشریف جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی کا ہر کارکن اسے تسلیم کرے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے شہباز اور نوازشریف کی ملاقاتوں پر سختی کر رکھی ہے جس کے سبب دھرنے میں شرکت کا فیصلہ جلد نہیں ہو پا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پارٹی دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کر لے گی۔نواز شریف اور شہباز میں کون دھرنا پر متفق نہیں؟ اس سوال کے جواب میں

احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی میں بحث ہوتی ہے لیکن نوازشریف کا جو بھی فیصلہ آئے گا شہباز شریف سمیت سب اس پر عمل کریں گے۔کیا حکومت نے دھرنا موخر کرنے کیلئے کوئی رابطہ کیا؟ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں دھرنے کے نکات سے متفق ہیں،علاوہ ازیں ملک کے حالات بھی اس قدر دیگر گوں ہیں کہ ایک سال بعد اس کو چلانا مشکل ہو جائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی اکثر قیادت جیل میں ہے اور جو باہر ہیں وہ بھی قید ہونے سے نہیں ڈرتے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…