سان فرانسسکو(این این آئی)امریکا میں جنون کے کنسرٹس کا کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ہے۔پاکستان کے مایہ ناز بینڈ جنون نے امریکا میں بھی میوزک کے دیوانوں کو اپنے جنون میں مبتلا کردیاہے، یادگار گیت سننے کے لیے شائقین بیتاب ہیں۔جنون بینڈ 12 اکتوبرکو ہیوسٹن، 18کو نیوجرسی اور20
اکتوبرکو ڈیلس میں پرفارم کرینگےجبکہ سین فرانسسکو میں 24 اور شکاگو میں 25تاریخ کو پرفارمنس ہوگی، شائقین انتہائی پْرجوش ہیں۔ہیوسٹن ہو یا ڈیلس، نیوجرسی ہو یاسان فرانسسکو ہر شہرمیں مداح کنسرٹ کیدن گن رہے ہیں۔کنسرٹس کی تاریخیں قریب آنے پر ٹکٹوں کی بکنگ تیزی سے جاری ہے۔