جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وہ مسلمان اداکارہ جن کے گھر پہلی بار ٹی وی آنے پر ان کے دادا 2 سال تک گھر نہیں آئے مگر وہ آج معروف ترین اداکارہ ہے، یہ کون ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مسلمان اداکارہ انجم فقیہہ نے پہلی بار ایک انٹرویو کے دوران اپنی کہانی پوری دنیا کے سامنے بیان کی، اپنے اس انٹرویو میں انہوں نے برقع چھوڑ کر بکنی پہننے تک کے سفر پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔کنڈلی بھاگیہ سیریل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ انجم فقیہہ نے بمبئی ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا خاندان انتہائی قدامت پسند ہے۔

لیکن اس کے باوجود انہوں نے اداکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ کے مطابق ان کے گھر میں ٹی وی دیکھنا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا ، پہلی بار ان کی ضد کی وجہ سے اس وقت ٹی وی آیا جب وہ نویں جماعت میں پڑھتی تھیں، ٹی وی آنے کے باعث ان کے دادا اتنے ناراض تھے کہ انہوں نے 2 سال تک ان کے گھر قدم نہیں رکھا۔انجم فقیہہ نے بتایا ’ میرے والد چاہتے تھے کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے لیکن جب 2009 میں میں نے ماڈلنگ کرنے کے بارے میں بتایا تو وہ کافی ناراض ہوگئے، میرے والد نے کہا کہ اگر انجم شوبز میں جائے گی تو اسے گھر چھوڑنا پڑے گا، والد کی اس بات کے بعد میں نے اپنا برقع الگ رکھا اور بیگ لے کر گھر چھوڑ دیا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر ممبئی آگئیں اور ایک سٹور پر سیلز ایگزیکٹو کے طور پر پرفیوم بیچنا شروع کردیا ، ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن گھر والے اتنے سخت ناراض تھے کہ انہوں نے کبھی انہیں فون نہیں کیا۔ ’ میں نے ممبئی آکر ماڈلنگ شروع کی، ایک اسائنمنٹ گووا میں ملی جس میں بکنی فوٹو شوٹ کرانا تھا، اس کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے ایک سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…