ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف کیا کرنے کا کہا؟شاہد خاقان عباسی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب نے ریفرنس تیار کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے عابد سعید اور مبین صولت کا حتمی بیان قلمبند کر لیا اور دونوں افراد نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا، نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نے اپنے تحریری بیان میں کہا تھا کہ نیب کے لیے ثبوت کا حصول ثانوی حیثیت رکھتا ہے، اصل مقصد تضحیک اور ہراساں کرنا ہے،نیب نے ٹیکس ادائیگیوں کو نظر انداز کر کے ٹیکس سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے حکومتی افسران کو گرفتاری کی دھمکیاں دے کر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کی گرفتاری بھی وعدہ معاف گواہ نہ بننے کے باعث ہوئی۔کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اور نہ ہی میں نے کوئی خط لکھا ہے۔ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں ریفرنس تیار کیا ہے جبکہ وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر میں پیش ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…