اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں، ہم نے اپنے دھرنے میں مذہب کو استعمال نہیں کیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا مولانا فضل الرحمان نے ناموس رسالت کے نام پر چندہ اکٹھا کیا، مولانا مدرسہ
ریفارم نہیں کرانا چاہتے، مولانا مذہب کو سیاست میں استعمال کر رہے ہیں، ناموس رسالت پر عمران خان نے جو موقف اختیار کیا وہ دس مولانا بھی نہیں کر سکتے۔شبلی فراز کا کہنا تھا ہمیں نظام میں غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نادرا کو ٹیکنیکل خامیاں دور کرنی چاہیں۔