جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کی مبینہ نئی بھابی کون بننے جا رہی ہیں، نام سامنے آگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی اشیتا کمار کے ساتھ منگنی ہوئی اور وہ اپریل 2019ء میں شادی کرنے والے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ منگنی ٹوٹ گئی۔یہ سدھارتھ کا دوسرا معاشقہ تھا جو شادی سے پہلے ہی انجام کو پہنچا۔اب انہیں ایک تیسری لڑکی کے ساتھ دیکھا جا رہاہے۔سدھارتھ کو اس لڑکی کو امبانی خاندان کی

ایک تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے ایک جیسے رنگ کے لباس پہن رکھے تھے اور اکٹھے فوٹوگرافر کو تصاویر بھی دیتے رہے۔بعد ازاں اس لڑکی کی شناخت سامنے آئی اور معلوم ہوا کہ وہ سائوتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم اوپادھیایا ہیں، جو کہ اب پریانکا چوپڑا کی بھابی بننے جا رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر سدھارتھ اور نیلم کی تصویر ’وائرل بھیانی‘ نامی اکائونٹ سے پوسٹ کی گئی۔ اس اکائونٹ سے بالی ووڈ کے ستاروں کی خصوصی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ تاہم جب ان دونوں کی تصویر پوسٹ کی گئی تو انٹرنیٹ صارفین کو شاید کچھ برا لگا۔رمراٹھے نامی شخص نے لکھا کہ ’’مفت خوری کرنے پہنچ جاتے ہیں بالی ووڈ والے اور ان کے رشتہ دار۔‘‘ اس شخص کا مطلب امبانی خاندان کی ہر تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کا جھمگھٹا ہونے سے تھا۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ’’کیا یہ ’لوزر‘ اس قابل ہے کہ اس کی تصویر اس اکائونٹ سے پوسٹ کی جائے؟‘‘لیمباگھنی نامی صارف نے لکھا کہ ’’2ناکام منگنیوں کے بعد دیدی(بہن) نے اسے تیسرا شکار دلا دیا ہے۔ ‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…