اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کے تعینات کردہ سابق چیئرمین پیمرا کی تقرری تاریخ تعیناتی سے منسوخ،مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم،ابصارعالم کو کتنی بڑی رقم واپس کرنا ہوگی؟ حیرت انگیز انکشاف،سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کو تاریخ تعیناتی سے منسوخ قرار دے دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت نے تعیناتی کے روز سے تقرری کالعدم قرار دی۔ابصار عالم کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین پیمرا
تعینات کیا تھا۔ابصار عالم کو دوران ملازمت ملنے والی بے پناہ مراعات اور بھاری تنخواہوں کو واپس کرنے کا حکم دیاگیا ہے،بحیثیت چئیرمین پیمرا غیرقانونی تعیناتی پر حکومت کی جانب سے سابق چئیرمین پیمرا ابصارعالم کو تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم دیاگیا ہے،ابصارعالم کے ذمہ 51 ملین روپے ہیں جو وہ بحیثیت چئیرمین پیمرا تنخواہوں اور مراعات کی مد میں لے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ ابصارعالم کی بحیثیت چئیرمین پیمرا تعیناتی غیرقانونی ہے۔