پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

جیمزبانڈ پانچ سال کے بعد پھر آرہا ہے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)جیمز بانڈ کی فلموں کے شائقین کے لیے وہ منظر کسی بڑے شاک سے کم نہیں ہوتا اور کئی کے ہاتھوں سے پاپ کورن چھلک جاتے ہیں۔اس منظر میں بانڈ کے باس بانڈ کو آنے کی اجازت دیتے ہوئے کہتے ہیں ’’کم اِن بانڈ!‘‘ اس کے ساتھ ہی چلتے ہوئے بانڈ اندر داخل ہوتا ہے تو کچھ غیرمعمولی انداز دکھائی دیتا ہے۔ ابھی تک بانڈ 007 ایجنٹ ہی ہے جسے عمدگی سے ایک خوب صورت خاتون سے بنایا گیا۔

اور یہ سیاہ فام بھی ہے تو پھر بانڈ کے فین کے لیے یہ بڑ ا جھٹکا ہی ہوا ناں!!! یہ ڈیلی میل اخبار کی ایک خبر یا اطلاع ہی تھی جو کہ آخرکار درست نہ ثابت ہوسکی فائنلی طور پر پروڈکشنز کی رکاوٹوں اور پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیمیل بانڈ کو متعارف کروانے کے اس رسک سے بھر پور پروجیکٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔سیاہ فام خاتون اداکارہ لاشانا لنچ اگرچہ پہلی فیمیل خاتون بانڈ تو نہ بن سکیں مگر وہ نئی بانڈ فلم کی کاسٹ میں ایک اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ دو سال پہلے تک ڈنیئل کریگ کے بانڈ کردار سے کنارہ کشی کی خبریں زوروں پر تھیں اور ان کے اس کردار کو چھوڑ نے کی صورت میں متعدد اداکارواداکارائیں بانڈ کے آئی کونک رول کی دوڑ میں شامل رہے اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ آخری قرعہ پھر ڈنیئل کریگ کے ہاتھ لگ گیا اور وہ اب بانڈ کے کردار کو پانچویں بار ادا کررہے ہیں اور قوی خیال ہے کہ یہ ان کی آخر ی بانڈ فلم ہو۔ ڈنیئل بانڈ فلموں میں تیسری بار مشترکہ پروڈیوسر بھی بنے ہیں۔سیریز کی نئی فلم پانچ سال کے وقفے کے بعد سنیما کے پردے کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…