اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے وزیراعظم عمران خان کے کشمیر بارے بیانات پر ردعمل کو مسترد کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر بارے بیانات پر ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں،بھارتی جبر سے متاثر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا ہماری عالمی ذمہ داری اور اخلاقی ذمہ داری ہے،

بھارت اپنی انتہاپسندانہ نظریات اور غالبانہ بالادستی کے خواب کے وجہ سے سچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے۔  ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی وزارت خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر بارے بیانات پر ردعمل کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جبر سے متاثر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا ہماری عالمی ذمہ داری اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی انتہاپسندانہ نظریات اور غالبانہ بالادستی کے خواب کے وجہ سے سچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے بالادستی پر مبنی طرز عمل کے برعکس بھارت خود کو ایک نارمل ریاست ثابت کرنا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کو بتائے کہ کیوں ایک نارمل ریاست میں 80 لاکھ افراد محصور رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دو ماہ سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کھلے پنجرے میں بند ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں کو محصور کرکے ‘ہر چیز ٹھیک ہے’ کا تاثر اور دعوی کس کو دکھانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ کون سی نارمل ریاست میں سیاسی اور انتہاپسند جتھوں کو گائے ذبحیہ کے نام پر تشدد کرکے قتل کرنے کی کھلی اجازت ہے۔انہوں نے کہاکہ کس نارمل ریاست میں ‘گھر واپسی’ اور ‘لو جہاد’ کو ہوا دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سفارتکاری اور نارمل حالات بارے اپنے بھاشن اپبے پاس رکھے

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…