اتوار‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

28 سالہ گلوکار ایڈ شیرن دنیا کے امیر ترین سٹار بن گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن (این این آئی) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ گلوکار ایڈ شیرن تاریخ کے مہنگے ترین گلوکاروں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے خود کو ہی 17 اعشاریہ 1 ملین کا معاوضہ ادا کیا کیونکہ ان کی ایک کمپنی نے 32 اعشاریہ 6 ملین پائونڈ کا منافع کمایا تھا۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران ایڈ شیرن نے خوب پیسہ کمایا ، انہوں نے ڈیوائڈ ٹور کیا جس سے انہیں 607 ملین پائونڈ (74 کروڑ 71 لاکھ

ڈالر)کی آمدنی ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے ایڈ شیرن لمیٹڈ سے 19 اعشاریہ 26 ملین پائونڈ الگ سے کمائے۔اس وقت ایڈ شیرن نے 22 فارم ہائوسز، مینشنز ، مکانات اور فلیٹس خرید رکھے ہیں جن کی مجموعی مالیت 47 ملین پائونڈز بنتی ہے۔ برطانوی گلوکار اپنی اہلیہ چیری سی بورن کے ساتھ آبائی علاقے میں مقیم ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے لندن میں اپنے مینشن کے سامنے والے 2 مکانات 19 اعشاریہ 8 ملین پائونڈ میں خرید لیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…