منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ائیر کنڈیشنز کے باعث مصری جوڑے میں طلاق

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک گرم موسم انسان کے لئے بہت سے مسائل کا سبب بن جاتا ہے لیکن مصر میں گرمی کی وجہ سے ایک جوڑے کا گھر ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اخبار الیوم ا لسبیعہ کے مطابق مصری دارلحکومت سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون ناہید نے مشرقی قاہرہ کی ایک عدالت میں درخواست دی ہے کہ اس کا کنجوس خاوند شدید گرم موسم کے باوجود پرانا ائر کنڈیشنر بدلنے پر تیار نہیں لہٰذا اسے طلاق دلوائی جائے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند ڈاکٹر ہے اور اسے کسی قسم کا مالی مسئلہ نہیں لیکن اس کے باوجود نیا اے سی نہ لگوانا محض کنجوسی ہے۔ خاتون نے شدید گرمی کو اپنے اور اپنے تین بچوں کے لئے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاوند نے اپنے والدین کے گھر میں نیا اے سی لگوایا ہے لیکن اپنی بیوی اور بچوں کے لئے نیا اے سی لگوانے پر تیار نہیں ہے۔ عدالت کی طرف سے مفاہمت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد مقدمے کی سماعت اگست تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ مذکورہ جوڑے کی شادی کو 13 سال ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھئے:انٹر نیٹ پر اپنا جیون ساتھی ڈھونڈنا لڑکی کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…