منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

شیشے کے سامنے خود کو بدصورت محسوس کرنا نفسیاتی بیماری بھی ہوسکتی ہے

datetime 11  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) دن میں کسی وقت شیشے میں اپنی شخصیت کا جائزہ لینا تقریباً سبھی خواتین کے لئے معمول کی بات ہے لیکن اگر آپ شیشے کے سامنے خود کو اکثر بدصورت محسوس کریں تو یہ ایک نفسیاتی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔اکثر خودکو شیشے میں دیکھ کر پریشان ہوجانا اور پوری طرح یہ یقین کرلینا کہ آپ بہت بری دکھائی دے رہی ہیں۔یہ ایک نفسیاتی بیماری یا سنڈروم(Syndrome) ہے جوآپ کو یقین دلادیتا ہے کہ آپ بدصورت ہیں۔ماہر ین نفسیات اس بیماری کو باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر یا اپنے جسم کے بے ڈھنگا ہونے سے متعلق نفسیاتی خلل کا نام دیتے ہیں جوکسی بھی انسان کے ذہن میں اپنی ذات میں نقص یاعدم تحفظ کے بہت چھوٹے سے احساس کو بھی غیر معمولی حدتک شدید بنا سکتا ہے۔جرمنی کی گوئٹے یونیورسٹی کی ماہر نفسیات وکٹوریہ رٹر(Viktoria Ritter) کہتی ہیں کہ اسی احساس کے نتیجے میں بہت سے لوگ مسلسل تشویش کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے بعد وہ نہ صرف خود سے ہمیشہ ناخوش رہتے ہیں بلکہ ہر وقت اسی سوچ میں لگے رہتے ہیں کہ وہ اپنی شخصیت کو ظاہری طور پر زیادہ جاذب نظر اور پرکشش کیسے بناسکتے ہیں؟ اس احساس سے زیادہ ترخواتین اپنے بچپن اور جوانی کے درمیانی برسوں میں متاثر ہوتی ہیں۔ وکٹو یہ مطابق اگر کوئی خاتون اپنے آپ کو زیادہ خوبصورت بنانے کے لئے روزانہ ایک گھنٹے سے زائد کا وقت صرف کرے باربار اپنے آپ کو شیشے میں کسی شیشے کی کھڑکی میں یا اپنے موبائل کی اسکرین پر دیکھتے یا دوسروں سے اکثر یہ پوچھے کہ وہ کیسی نظر آرہی ہے؟ تو یہ رویہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے ایسی خواتین یا ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر کسی نفسیاتی معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…