منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 10 سال بیت گئے۔سید کمال 27 اپریل سن 1937ء کو بھارتی شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلمی سفر کا آغاز سن 1957ء میں معروف فلم پروڈیوسر شباب کیرانوی کی فلم ٹھنڈی سڑک سے کیا۔

اداکار کمال نے پردہ سیمیں پر اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور بلکہ فلم ساز و ہدایت کار بھی کئی مشہور فلمیں بنائیں۔ وہ مزاحیہ، المیہ اور رومانوی ہر قسم کے کرداروں میں جان ڈال دیتے تھے، انہیں بھارتی اداکار راج کپور سے مشابہت کی بناء پر پاکستانی راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔کمال نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران لگ بھگ 200 فلموں میں کردار نگاری کی۔ ان کے فلمی کیرئیر میں فلم بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، گلفروش، آشیانہ، دل نے تجھے مان لیا، گھر داما د اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔انھیں ٹیلی وڑن پر کما ل شو کے نام سے بھی کافی شہرت ملی۔ اپنے کیریئر کے دوران اداکار کمال نے بہترین کارکردگی پر بے شمار فلمی ایوارڈز حاصل کیے جبکہ ایک پنجابی زبان کی فلم پر بیک وقت بہترین فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔لیجنڈ اداکار یکم اکتوبر سن 2009ء کو حرکتِ قلب بند جانے کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، فنون لطیفہ سے وابستہ ان کے ہم عصر اداکاروں کے مطابق سید کمال کی وفات سے پاکستانی فلمی صنعت کے فن کا ایک باب بند ہوگیا، ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…