بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چمپینزی اور لنگور بھی شراب نوشی کے شوقین

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ صرف انسان ہی شراب نوشی کے شوقین نہیں ہوتے بلکہ جانوربھی شراب نوشی کے شوقین ہوتے ہیں جیساکہ چمپینزی اور لنگور بھی شوق سے شراب نوشی کرتے ہیں۔رائل سوسائٹی اوپن سائنس نامی رسالے میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی افریقا کے ملک گنی میں چمپینزیز اور لنگوروں پر کی جانے والی تحقیق میں پہلی بار ان جانوروں کو ’رفیا پام‘ نامی درختوں میں پائی جانے والے نشہ آور مشروب کو پیتے ہوئے پایا گیا جب کہ مادہ چمپینزیز کو سب سے زیادہ شراب نوشی کا شوقین پایا گیا۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بہت سے لنگور دیر تک یہ مشروب پیتے رہے اور شراب کی ایک بوتل جتنا مشروب پینے کے بعد ان میں واضح طور پر اس کے اثرات دکھائی دیئے اور وہ جلد ہی مدہوش ہو کر سو گئے، چمپینزیز بھی گروہوں کی شکل میں اس درخت کے پتوں کو چوستے پائے گئے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کمبرلی ہاکنگز کے مطابق کچھ لنگوروں نے تو 85 ملی لیٹر الکحل پی جو شراب کی تقریباً ایک بوتل کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شراب نوشی کے چمپینزیوں پر واضح اثرات بھی دکھائی دیئے اور ان میں سے کچھ تو یہ پیتے ہی مدہوش ہوگئے۔سینٹ اینڈیوز یونیورسٹی کی پروفیسر کیتھرین ہوبیٹر کا کہنا ہے کہ اس رویے پر مزید اور جامع تحقیق شاندار بات ہوگی تاہم تحقیق کے نتائج جو بھی ہوں یہ بات طے ہے کہ 60 برس کی تحقیق کے بعد بھی یہ چمپینزی ہمیں مسلسل حیران کر رہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…