ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

’لال کبوتر‘ میں بہترین اداکاری، اداکار احمد علی اکبر نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے فلم ’لال کبوتر‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بین الاقوامی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2019 کی تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم ‘لال کبوتر’ کو بے حد سراہا گیا۔فلم فیسٹول میں جہاں ’لال کبوتر‘ کو قابل ستائش قرار دیا وہیں مرکزی کردار نبھانے والے احمد علی اکبر کی بہترین اداکاری کو خوب داد دی اور انہیں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکار احمد علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے

ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں انہیں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جس پر وہ بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔ایکشن تھرل فلم ’لال کبوتر‘ کو ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ نے پروڈیوس کیا تھا،سکرپٹ علی عباس نقوی نے تحریر کیا جبکہ فلم کے ہدایت کار کمال خان ہیں۔فلم کی کاسٹ میں احمد علی اکبر سمیت منشا پاشا ، راشد فاروقی ، رضا گیلانی، سید محمد احمد ،علی کاظمی شامل تھے۔ جیو فلمز کے بینر تلے فلم’لال کبوتر‘ 22 مارچ 2019 کو ریلیز ہوئی تھی جسے آسکر کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…