جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا کے نیشنل پارک میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے خون سے اپنی پیاس بجھانے والے شیر کے خاندان کا ایک اور شیر پارک سے فرار ہوگیا ہے جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ اس صورتحال میں عوام سے بھی ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ کے نیشنل سفاری پارک سے ایک شیر فرار ہوگیا جس کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی رپورٹ کے مطابق تین سالہ شیر نے کارو نیشنل پارک میں اپنے جنگلے میں سوراخ بنایا اور راہ فرار اختیار کر کے برساتی نالے سے راستہ بناتے ہوئے کسی قریبی فارم یا آبادی میں پناہ لے لی نیشنل پارک حکام نے بتایا کہ شیر کے فرار ہونے کی خبر وہاں موجود ایک کسان نے حکام کو دی جس کے بعد سے سکیورٹی فورسز نے تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے تلاش کا کام شروع کردیا ¾شیر کی تلاش کےلئے ایک ہیلی کاپٹر کو اسٹینڈ بائی کے طور پر تیار رکھا گیا ۔واضح رہے گزشتہ ہفتے ایک قاتل شیرنی نے کار میں سفاری پارک کی سیر کرنے والی امریکی ٹی وی ڈرامہ ایڈیٹر پر اچانک حملہ کرکے اپنے خوفناک پنجوں اور دانتوں کے وار اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































