لاہور( این این آئی)ماضی کی نامور اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ چاہے ملک کے کسی بھی حصے میں فلمیں بنیں اس سے انڈسٹری کو تقویت ملنی چاہیے ، لاہور اور کراچی کے فلمسازوں اور ہدایتکاروں کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کی جانی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے اور اس کیلئے کم از کم 5ارب روپے سے فنڈ قائم کیا جائے۔
اورنہ صرف حکومت ہر سال اس میں اضافہ کرے بلکہ اس فنڈ سے بننے والی فلموں سے حاصل ہونے والی آمدن کا ایک حصہ بھی اس کیلئے مختص کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کے حوالے سے لاہور اور کراچی میں توازن لانا چاہیے اور اس کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کی جائے جو کراچی اور لاہور کے پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں سے رابطے کا ذریعہ ہواور اس کے انڈسٹری پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔