ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی گلوکارہ نے تیسری بار ماں بننے کے بعد 100 پاؤنڈ وزن کیسے کم کیا؟جانئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ جیسیکا سمسن کی نئی تصویر سامنے آنے کے بعد کسی کو بھی اسے دیکھ کر یقین نہیں آرہا کہ وہ تین بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔گلوکارہ کے ہاں 6 ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے برڈی مے جونسن رکھا تھا۔

گزشتہ کئی سالوں میں جیسیکا کا وزن کافی حد تک بڑھ چکا تھا جس کے باعث انہیں انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا سامنا رہا جبکہ انہیں خود بھی اپنی شخصیت پسند نہیں آتی تھی۔تاہم اب انہوں نے اپنی ایک انساگرام پر ڈالی تصویر میں اعلان کیا کہ انہوں نے ان 6 ماہ میں 100 پاؤنڈ یعنی 45 کلو وزن کم کرلیا ہے، جبکہ اس تبدیلی کی تصویر کو بھی ان کے مداح بیحد پسند کررہے ہیں۔جیسیکا کے مطابق انہیں ایسا لگنے لگا تھا کہ وہ دوبارہ کبھی پہلے جیسی نہیں ہوپائیں گی، تاہم وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے بیحد محنت کی اور اب انہیں خود پر فخر ہے۔اس تصویر میں گلوکارہ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود ہیں۔39 سالہ گلوکارہ سے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جیسیکا نے بیحد محنت کی تب جاکر ان کے وزن میں یہ مثبت تبدیلی آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا ایک مقصد بنایا اور پھر اسے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، وہ پہلے اپنی شخصیت کو ناپسند کرنے لگی تھی اور دوبارہ وزن کم کرکے پہلے جیسا ہونا چاہتی تھی۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گلوکارہ جیسیکا سمسن نے صرف 6 ماہ میں اپنا وزن اس حد تک کم کیسے کیا؟ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے سب سے زیادہ زور چہل قدمی پر دیا، یہ ان کی پسندیدہ ورزش تھی اور وہ ایک دن میں بہت زیادہ چہل قدمی کرتی تھی۔خیال رہے کہ جیسیکا سمسن کی شادی امریکی فٹ بالر ایرک جونسن کے ساتھ 2014 میں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…