لاہور( این این آئی)سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ فنکار کو بنایا نہیں جا سکتا بلکہ فنکار پیدا ہوتا ہے، ہمیشہ اپنی زندگی میں توازن رکھنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ ایک انٹر ویو میں محمود اسلم نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فنکار جب بھی معاشرے کے کسی کردار کونبھاتا ہے تواس میں
حقیقت کا رنگ نمایاںہوتا ہے کیونکہ وہ اسے دل سے محسوس کر چکا ہوتا ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ فنکار کو بنایا نہیں جا سکتا بلکہ فنکار پیدا ہوتا ہے اور عملی کا م سے ا س کی اداکاری میں پختگی آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی معاملے میں انصاف پسند ہوں اور توازن رکھنے کی کوشش کرتا ہوں جس کی وجہ سے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔