کراچی(این این آئی) اذان سمیع خان نے موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے بعد ڈرامہ نگری میں انٹری دینے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ اپنے والد کی طرح موسیقی میں اپنی پہچان بنانے والے اذان سمیع اب تک پرواز ہے جنون، پرے ہٹ لو اور ماہرہ خان کی حال ہی میں
ریلیز ہونے والی فلم ’سپر اسٹار‘ جیسی فلموں میں فن کا لوہا منواچکے ہیں۔والد کی طرح موسیقی کی دنیا میں کامیابی پانے والے اذان سمیع خان اب والدہ زیبا بختیار کے نقشے قدم پر چل پڑے ہیں۔ یعنی اب وہ موسیقی کے ساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔اذان سمیع خان نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈرامہ میں کام کرنا چاہ رہا ہوں۔