کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار محمود اسلم کا کہنا ہے کہ میں اپنی دونوں بیویوں کے لیے ناشتہ خود بناتا ہوں۔محمود اسلم نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کے لیے خود ناشتہ بناتے ہیں اور اس بات کا اظہار کرنے میں وہ کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔پاکستانی لیجنڈ اداکار محمود اسلم نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں گھر کا کام اس لیے سکھایا تاکہ وہ کسی پر انحصار نہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں اْن
کا کہنا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکاری کے شعبے میں آئے تھے ، کیونکہ ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایک دوست کے کہنے پر آڈیشن دیا تھا اور 18 لڑکوں میں سے صرف وہ ہی سلیکٹ ہوئے تھے۔فلم ’ طیفا اِن ٹربل‘ کے اداکار محمود اسلم نے مزید خود سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتے تھے مگر نمبر کم آنے کی وجہ سے من پسند کالج میں داخلہ نہ مل سکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میری پہلی فلم ’دنیا‘ تھی جس میں کام کرنے پر 20 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا۔