ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرثالثی ڈھونگ تھا‘ یہ اگر واقعی ثالث ہیں تو پھر۔۔انہیں کسی ایک فریق کے جلسے میں نہیں جانا چاہیے تھا،ٹرمپ کا یہ ٹرمپ کارڈ کیاثابت کرتا ہے؟کیا ہم نے کشمیر کھو دیا‘ کیا ہماری فارن پالیسی ناکام ہو گئی؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری مرغیوں اور برے دوستوں میں ایک چیز کامن ہوتی ہے‘ بری مرغیاں دانا آپ کے گھر سے کھائیں گی‘ سارا دن کُڑ کُڑ بھی آپ کے صحن میں کریں گی لیکن جب انڈہ دینے کی باری آئے گی تو یہ ہمسائے کے گھر چلی جائیں گی،

برے دوست بھی ہمیشہ آپ سے فائدہ اٹھائیں گے لیکن جب فائدہ دینے کی باری آئے گی تو یہ اپنا فیض آپ کے دشمن کے پلڑے میں ڈال دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں یہی کیا‘ یہ کشمیر پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرانا چاہتے تھے لیکن یہ مودی کے ساتھ ان کے جلسے میں بھی چلے گئے‘ انڈیا کو اپنی دوستی کا یقین بھی دلا دیا اور پاکستان کو اپنا مشترکہ دشمن بھی ڈکلیئر کر دیا، یہ خیالات ثابت کرتے ہیں ٹرمپ کی طرف سے ثالثی ڈھونگ تھا‘ یہ اگر واقعی ثالث ہیں تو پھر انہیں کسی ایک فریق کے جلسے میں نہیں جانا چاہیے تھا لیکن ٹرمپ کا یہ ٹرمپ کارڈ ثابت کرتا ہے کشمیر کے ایشو پر امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے‘ ہمارے ساتھ اس کی صرف ہمدردیاں ہیں‘ ہم نے اب تک کشمیریوں کے لیے عملی طور پر کیا کیا؟ کرفیو کو 50 دن ہو چکے ہیں‘ ٹرمپ مودی کے ساتھ کھڑا ہے‘ دنیا نے صرف بیان دیے اور ہماری کارکردگی بھی صرف بیانات‘ الزامات اور مظاہروں تک محدود ہے یا پھر ہم ملک میں آدھاگھنٹہ کشمیریوں کے لیے ٹریفک روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں‘ کیا ہم نے کشمیر کھو دیا‘ کیا ہماری فارن پالیسی ناکام ہو گئی، دوسری طرف نیب نے کل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طلب کر رکھا ہے‘ وزیراعلیٰ نے آج خورشید شاہ کی طرح نیب کو خط لکھ کر مہلت مانگ لی‘ کیا کل خورشید شاہ کی طرح مراد علی شاہ بھی گرفتار ہو جائیں گے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…